اسلام آباد، 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی) اسلام آباد نے 10 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق فارم ہاؤسز اور گھروں میں بھی شادی کے نام پر 10 سے زائد افراد اکھٹے نہیں ہوسکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا احکامات میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرمعاشرتی دوری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.