ریلوے نے 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں تاہم ریلوے حکام کی جانب سے 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ جو ٹرینیں 22 مارچ سے بند کی جارہی ہیں ان میں پشاور سے کراچی کے درمیان میانوالی چلنے والی خوشحال خان خٹک ، لاہور سے کوئٹہ براستہ فیصل آباد اکبر ایکسپریس، کراچی سے ملتان کے درمیان چلنے والی سندھ ایکسپریس ، لاہور سے جڑوانوالہ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس ، دھابیجی ، حیدرآباد میر پور خاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس ،خان پور ، روہڑی کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین شامل ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.