امریکا میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا کے شمال مشرقی علاقے گذشتہ تین روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، البانے سٹی میں 22 انچ برفبار ی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر البانے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،22 انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیاجبکہ بوسٹ اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے۔

مختلف ریاستوں میں چارہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی اپنے گھروں سے دور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.