پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میںمزید66ارب4کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی37300،37400اور37500کی حدیںبھی بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میںمزید66ارب4کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت9.71فیصدزائدجبکہ74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37224پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس37613پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس340.69پوائنٹس اضافے سی37583.89پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب4کروڑ70لاکھ88ہزار452روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب14ارب77 کروڑ91لاکھ3ہزار295روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر36کروڑ90لاکھ38ہزار836شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت3کروڑ26لاکھ72ہزار895 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت91.25روپے اضافے سی1916.26روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت59.40روپے اضافے سی2250.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت74.00روپے کمی سی1420.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت52.20روپے کمی سی1831.70روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ62لاکھ47ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت42پیسے اضافے سی10.87روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں2کروڑ49لاکھ96ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت62پیسے اضافے سی7.98روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس25.91پوائنٹس اضافے سی17340.53پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس487.68پوائنٹس اضافے سی61220.65پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس274.22پوائنٹس اضافے سی26714.13پوائنٹس پربندہوا ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.