ایل جی نے سنیپ ڈریگن 425 کے ساتھ ایکس 2 (2019) اور کے 30 (2019) لانچ کر دئیے
ایل جی نے جنوبی کوریا میں ایکس 2 (2019) کے نام سے سستے سمارٹ فون کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کواڈ کور سی پی یو، نوچ کے بغیر ایچ ڈی پلس ریزولوشن سکرین اور بیک پر سنگل کیمرہ ہے۔جنوبی کوریا میں اس کی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار جنوبی کوریائی وون ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 ڈالر ہو سکتی ہے۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ یورپ (بشمول جرمنی، اٹلی اور پولینڈ) اور شمالی امریکا میں اسے ایل جی کے 30 (2019) کے نام سے جاری کیا جائے گا۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہوگی۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے اس میں مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سلاٹ بھی ہوگی۔
اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی او ایس انسٹال ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اس میں این ایف سی، بلوٹوتھ(ایل جی کا دعویٰ ہے کہ اس میں بلوٹوتھ 5.0 ہے جبکہ یہ چپ سیٹ 4.1 تک کو سپورٹ کرتا ہے) اور Wi-Fi 802.11 a/b/g/n ہے۔
تبصرے بند ہیں.