کرونا وائرس کا خطرہ،آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

آسٹریلیا میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا ایک قلعے کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اب غیر ملکیوں کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے چین، ایران، جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم سکاٹ ماریسن نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سرحد کو مکمل طور پر بندکرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد ملک کے باہر سے آئی ہے۔ اور ہم نے جو اقدامات کئے ہیں ان کا اثر ہوا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے۔اگرچہ حکومتوں کی جانب سے سفری پابندیاں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیں، تاہم دنیا بھر سے ایک ملک کے لوگ دوسرے ملک میں جاتے ہیں تعلیم، روزگار، علاج معالجہ۔ وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے مگر اچانک سفر پر کوئی پابندی یا اپنے پیاروں کو کسی وبائی صورتِ حال میں پھنسے دیکھنا کسی کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.