کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور شہریوں کو کہا گیا کہ گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہا جائے۔
عام شہری جہاں گھروں تک محدود ہو گئے وہیں فلمی ستاروں نے بھی گھر پر وقت گزارا اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
ان ستاروں نے اس لاک ڈاؤن میں اپنے چاہنے والوں سے بھی رابطہ رکھا اور اس دوارن اپنے تجربات اور مشاہدات بھی شیئر کیے ہیں۔
بالی سٹار کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی لاک ڈاؤن میں گھر تک محدود رہے۔ انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے لاک ڈاؤن کے تجربے کے بارے میں کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں انہوں نے جتنا سیکھا اتنا انہوں نے زندگی کے 78 برسوں میں نہیں سیکھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جو سمجھا اور سیکھا، سچ کا اظہار اسی کا نتیجہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.