ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط ناظرین کے سوشل میڈیا پر زبردست تاثرات
ڈرامہ بینوںنے کہاہے کہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط میں توازن اور اس کا اختتام انتہائی شاندار تھا ، تمام اداکاروں نے بہترین کردارنبھائے اور حقیقت کا گمان نمایاں تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے تاثر ات میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈرامہ بینوںکاکہنا ہے کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل نے دیکھنے والوں کو پہلی قسط سے ہی اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور ہر قسط کے ساتھ دلچسپی مزید بڑھتی رہی ۔ ڈرامے کا اختتام انتہائی شاندارتھا جس میں بھرپور توازن قائم رکھا گیا اور اس میں کوئی جھول نہیں تھی ۔ ڈرامہ بینوںکی اکثریت نے احد رضا میر کے پاک فوج کے آفیسر کے کردار کو بیحد سراہا اورکہا کہ نوجوان ان کے کردار سے بہت متاثر ہوئے اور ان میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔ ڈرامے کے تمام فنکاروںنے اپنے کردار کوحقیقت کے قریب ترہو کر نبھایا ۔ ڈرامہ بینوںنے ڈرامے کی ہدایتکارہ اور دیگر ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباددی ہے۔ڈرامہ بینوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کچھ لوگوں کی جانب سے منفی پراپیگنڈا کیا گیا حالانکہ اختتام میں سیاستدانوں، بیورو کریٹس اورمیڈیا کا مثبت تاثراجاگر کیا گیا ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.