نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، انعام غنی کو سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی سبکدوشی کے بعد پنجاب پولیس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق : نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، دفتر پہنچنے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کو سلامی پیش کی گئی۔
نئے آئی جی کے چارج سنبھالنے پر سابق آئی جی غیرحاضر رہے ، شعیب دستگیر نہ آئی جی آفس پہنچے نہ کمانڈ اسٹک حوالے کی، روایتاً نئے آئی جی کو سابق آئی جی کمانڈ اسٹک حوالے کرتا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عوام کوبہت توقعات ہیں،پولیس کومکمل غیرجانبداربناناہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،دباؤ قبول نہ کیاجائے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں گے، ہر کام میرٹ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
خیال رہے گذشتہ روز سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی سبکدوشی کے بعد وفاقی حکومت نے انعام غنی کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.