محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عید کے بعد سے لے کر اب تک پیشگی وقت لینے والے 12737 افراد کو جوازات کے دفاتر میں مختلف خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے بتایا ہے کہ ’سرکاری دفاتر عوام کے لیے کھولے جانے بعد سے لے کر اب تک متعدد افراد کو نئے اقامے یا اقاموں کی تجدید کے علاوہ ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، نقل کفالہ اور دیگر خدمات فراہم کی گئیں‘۔
محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان بن عبد العزیز الیحی نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات انجام دینے کے لیے ابشر کے ذریعہ آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھائیں‘۔
’جہاں کہیں معاملہ انجام دینے میں دقت محسوس ہو یا کوئی مشکل پیش آئے تب ابشر کے ذریعہ ہی پیشگی وقت لیں‘۔
’محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے صرف ناگزیر اور مشکل پیش آنے کی صورت میں ہی رجوع کیا جائے‘۔
تبصرے بند ہیں.