گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول
کراچی میں منعقد گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز باقاعدہ طور پر آج شام کیا جائے گا۔
گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ لٹریچر فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں قومی و بین الااقوامی مقررین و مصنفین شرکت کریں گے جبکہ پا کستان، جرمنی اور اٹلی سے 150 سے زائد مقررین اور مصنف تقریب میں شرکت کریں گے۔
فیسٹیول میں 80 سے زائد سیشنز ہوں گے جن سیشنز میں مزاکرات، پینل ڈسکشن، اردو اور انگریزی مشاعرہ بھی رکھا گیا ہے۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں پرفارمنگ آرٹ اور دستاویزی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی اور فیسٹیول میں 22 کتابوں کی رونما ئی بھی ہوگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.