معروف پاکستانی گلوکارہ ماہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں
معروف پاکستانی گلوکارہ ماہ جبین قزلباش ایل آر ایچ پشاور میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ ماہ جبین قزلباش ایل آر ایچ پشاور میں انتقال کرگئیں، وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں۔
گلوکارہ کو دو ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے علاج معالجے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
گلوکارہ ماہ جبین کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف گلوکارہ مہ جبین نے بے شمار پشتو اور اردو گیت گائے ہیں جب کہ اردو میں ان کی کئی غزلیں بھی بے پسند کی گئیں۔
مہ جبین نے عمران خان سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں بھی شریک ہوئی تھیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.