تجارتی خبریں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا،کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 125 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

امریکی ڈالر طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 125 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں 33 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 121اعشاریہ 73 سے کم ہوکر 121 روپے 40پیسے پر آگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث امریکی ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 124 روپے میں خریدا اور 125 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوچکا ہے اور انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کا فرق بھی 3 روپے 60 پیسے ہوچکا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.