انسٹاگرام صارفین اب تصویریں ہی نہیں ویڈیو بھی شیئر کرسکیں گے
انسٹا گرام کے صارفین اب تصویریں دیکھنے اورشیئرکرنے کے علاوہ لمبی ویڈیوز بھی دیکھ یا شیئرکر سکیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے اپنی نئی ایپ ’آئی جی ٹی وی‘ متعارف کرا دی۔ نئی ایپ کی مدد سے صارفین تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیوز بھی شیئر کرسکیں گے۔ ویڈیو شیئر کرنے کا آپشن دینے کا مقصد نوجوان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔
فیس بک کمپنی نے انسٹا گرام میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین ایک منٹ سے دس منٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ تاہم انسٹا گرام کے سپرسٹارز کے اکاو¿نٹ کےلئے یہ دورانیہ ایک گھنٹے تک ہوگا۔
انسٹا گرام کے نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد یوٹیوب صارفین کو انسٹاگرام پر لانا ہے۔ دونوں سائٹس کی ویڈیو میں ایک واضح فرق ہوگا۔ انسٹاگرام کی ویڈیوز عمودی (ورٹیکل) جبکہ یوٹیوب کی افقی (ہوریذونٹل) ہوں گی۔دنیا بھر میں ’آئی جی ٹی وی‘ ایپ ایپل آپریٹنگ سسٹم اور
اینڈرائیڈ صارفین کےلئے دستیاب ہوگی۔ ای مارکیٹئیرز کے مطابق اس نئے فیچر کو استعمال کرکے امریکی اشتہاری کمپنیاں انسٹا گرام کو پانچ ارب ڈالر منافع کما کر دے سکتی ہیں۔
Email This Post