عالمی بینک کا چین میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں نئے منصوبوں کا اعلان
عالمی بینک نے چین میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں نئے منصوبوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین کے جنوبی خود اختیار علاقے کوانگ سی کی کل28 غریب کاونٹیوں میں مذکورہ امدادی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں عالمی بینک کے دفتر نے چین میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عالمی بینک ان منصوبوں کے حوالے سے نیا طرز عمل اپنا رہا ہے جس کے تحت منصوبوں کے نتائج کی روشنی میں امدادی رقوم کا استعمال کیا جائیگا تاکہ امدادی رقوم کا زیادہ موئثر طور پر استعمال کیا جا سکے۔عالمی بینک کے دفتر برائے امور چین کے اہلکار پاوو ایلیسٹ نے بتایا کہ چین کے جنوبی خود اختیار علاقے کوانگ سی کی کل28 غریب کاونٹیوں میں مذکورہ امدادی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا،ان منصوبوں میں دیہی علاقوں میں صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے امداد، بڑی منڈیوں میں زرعی اجناس کی فروخت کے لیے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی،دیہی علاقوں میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ امدادی رقوم متعلقہ منصوبوں پر عمل درآمد کے نتائج کی روشنی میں استعمال کی جائیں گی تاکہ امدادی رقوم کا استعمال زیادہ موثر انداز سے کیا جا سکے۔اہلکار نے مذکورہ اقدام کو غربت کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی بینک اور چین کے درمیان تعاون کے حوالے سے نئی پیش رفت کے مترادف قرار دیا۔
Email This Post