سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل
سعودی عرب میں گذشتہ کچھ عرصے سے تبدیلیوں کاسلسلہ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل پیرس فیشن ویک میں جلوے بکھیریں گی۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ماڈل اس ملک کی پہلی لڑکی بننے والی ہے جس کے لیے ماڈلنگ کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت کے دروازے کھل گئے ہیں۔
18 سالہ تلیدہ تمر سعودی شہر جدہ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اگلے ماہ پہلی سعودی ماڈل بن جائے گی جو پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرتی نظر آئیں گی۔
تلیدہ تمرحال ہی میں مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے میگزین کے کوور پر جگہ حاصل کی ہے۔

تلیدہ کے والد سعودی جبکہ والدہ اطالوی ماڈل تھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلیدہ اس سے پہلے کئی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرچکی ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں کسی بین الاقوامی جریدے کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔

واضح رہے کہ پیرس میں فیشن ویک یکم جولائی سے شروع ہوگا۔
Email This Post