’’ایوینجرز‘‘ 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی
ایوینجرز انفٹنی وار کی رواں سال اپریل میں ریلیز کے بعد سے ہی لوگ اس فلم کے اگلے حصے کے ٹریلر اور نام کا انتظار کررہے ہیں مگر مارول کی جانب سے ان کے اشتیاق کو بھڑکایا جارہا ہے۔اپریل سے مسلسل سوشل میڈیا پر ٹریلر کی ریلیز کی افواہیں سامنے آتی ہیں اور وہ تاریخ گزر جانے پر ایک اور تاریخ سامین آجاتی ہے۔
اب تو لوگ اتنے بے تاب ہیں کہ ٹوئٹر پر سیکڑوں افراد نے اپنے اکائونٹس کو ان ٹائٹل ایوینجرز کے ٹائٹل کے مطالبے سے بدل دیا ہے جبکہ بنادیا گیا ہے جس میں متعدد ویڈیوز میں فلمکے ڈائریکٹرز سے ٹریلر ریلیز کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔مگر اب اس ٹریلر کے ریلیز کی ایک اور تاریخ سامنے آگئی ہے اور وہ ہے 7 دسمبر بروز جمعہ۔مارول سینماٹک یونیورس کاسمکس (یہ ویب سائٹ مارول کی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہی) کے بانی نے اس تاریخ کا دعویٰ کیا ہے۔ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے۔مارول کے صدر کیون فیگ کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں ایوینجرز 4 کا ٹریلر رواں سال کے اختتام سے پہلے سامنے آجائے گا۔پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ ٹریلر 29 نومبر کو ریلیز ہوگا-
Email This Post