یورپ میں شدید برف باری، زندگی درہم برہم، 28افراد ہلاک

یورپ میں تیس سالہ تاریخ کی شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئی۔

مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد28 ہوگئی۔جبکہ دوسری جانب کرہ ارض کے انتہائی جنوبی علاقے میں واقع براعظم آسٹریلیا میں گرمی کی شدیدلہر جاری ہے۔

جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت40 اور نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک جہاں سرد موسم کی لپیٹ ہیں،وہیں آسٹریلیا میں گرمی کی لہر جاری ہے۔رواں ہفتے نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ،شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے نڈھال ہیں۔

سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کیلئے جانوروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کےمطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.