موبی اسٹار ایکس 1 نوچ اسمارٹ فون لانچ

ویتنامی اسمارٹ فون کمپنی موبی اسٹار کی جانب سے ایکس 1 نوچ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا۔ ‏فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے فیس ان لاک فیچر کے ساتھ ساتھ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کے فرنٹ اور بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔فون کی بیٹری 3020 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 2 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 8499 ہندوستانی روپے اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 9499 ہندوستانی روپے ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.