امارات ایئرلائنزکی پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی
متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا مرمتی کام 16 اپریل سے شروع ہوگا جس کے سبب امارات ایئر لائنز کی پاکستان کے لیے چند پروازیں متاثر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا مرمتی کام 16 اپریل سے شروع ہوگا، دبئی کے ہوائی اڈے کے رن کا کام 30 مئی تک جاری رہے گا، مرمتی کام کی وجہ سے امارات ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے چند پروازیں متاثر ہوں گی۔
ترجمان امارات ایئرلائنز کے مطابق پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی ہوگی، مسافر پروازوں کی روانگی کا شیڈول ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان امارات ایئرلائنز کے مطابق رن وے کے مرمتی کام کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ پہلے سے فلائٹ آپریشن کو ری شیڈول کرلیا جائے۔
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola