’’27 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے‘‘
وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چاول اور چینی ایکسپورٹ کرنے کےلیے چین سے ایک ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ہے، انہوں نے خوردنی تیل پر توجہ نہ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل درآمد کرنے پر چار ارب ڈالرخرچ کرنا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ خوردنی تیل کی مقامی ذرائع سے پیداوار پر پالیسی بنائیں گے، اس موقع پر عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وہ مہمند ڈیم معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
پام آئل کانفرنس سے خطاب میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے بتایا کہ پاکستان جیسا غریب ملک خوردنی تیل امپورٹ پر 4 ارب ڈالر کا کثیر زرمبادلہ خرچ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ چیلنج ہے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ، مقامی ذریعوں سے امپورٹ کا متبادل ضروری ہے، اگر مقامی تیل تیار ہو تو ملک کا فائدہ ہے
انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اگلے ماہ ایڈیبل آئل امپورٹ کے خاتمے اور مقامی تیل کے فروغ کی پالیسی بنائیں گے۔
ایڈیبل آئل ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میں بیشتر ملوں میں تیل نکالنےکی صلاحیت ہے، اگر فوری طور پر تیل کے بجائے صرف بیج امپورٹ کی پالیسی بنے تو 500 ملین ڈالر امپورٹ بل کم ہو جائے گا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ13 ارب ڈالر ز زرمبادلہ زخائر رکھنے والے پاکستان میں خوردنی تیل پیدا ہونے کی صلاحیت کے باوجود 4 ارب ڈالر بیرون ملک سے خریدنے کی پالیسی کو مختصرا ایک شرمناک عمل ہی کہا جا سکتا ہے۔
Email This Post
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola