ایل جی کا آئندہ ماہ نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان

موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایل جی نے آئندہ ماہ نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون اور دیگر ہوم اپلائنسس بنانے والی معروف کمپنی ایل جی نے فروری میں نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان کردیا جس کا نام گلیکسی ایس 10 رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔

سی نیٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایل جی کے فولڈ ایبل اسمارٹ فون میں اسکرین سائز کو دگنا کرنے کے لیے ڈبل اسکرین لگائے جانے کا امکان بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل جی کے نئے فولڈ ایبل فون میں یہ دوسری اسکرین ایک کیس کی شکل میں ہوسکتی ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ماہ ہی سامنے آسکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایل جی نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی قیمت آج کل مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے برابر ہی رکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایل جی کمپنی متعدد فولڈ ایبل ڈیوائسز متعارف کرواچکی ہے جو آسانی سے کتاب کی طرح یا اخبار کی طرح فولڈ ہوجاتی ہیں۔

پانچ سال قبل یعنی 2014 میں ایل جی نے 18 انچ کی ایچ ڈی الٹرا فولڈنگ اسکرین بنائی تھی جس میں پلاسٹک کے بجائے خاص قسم کی فلم استعمال کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سام سنگ کی جانب سے بھی نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا تھا۔

سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.