فیس بک نے اپنی امیج کمپریشن ٹیکنالوجی سب کے لیے جاری کر دی
آج کل 48 میگا پکسل کیمرے کے سمارٹ فونز تیزی سے عام ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ فون زیادہ بڑی، زیادہ واضح لیکن بہت بھاری بھر کم تصاویر بناتے ہیں۔ ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر آسانی سے اپ لوڈ کرنے کےلیے فیس بک نے ایک ٹول، سپیکٹرم، کو اوپن سورس کر دیا ہے۔سپیکٹرم اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے امیج پروسیسنگ لائبریری ہے۔ اس کا مقصد تصویر کا سائز کم کرتے ہوئے اس کی اپ لوڈنگ کو بہتر بنانا ہے۔
فیس بک اپنی موبائل ایپلی کیشنز میں سپیکٹرم کا استعمال کر رہا ہے۔سپیکٹرم کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ڈویلپر کو سب کچھ سٹیپ بائی سٹیپ ڈیفائن نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈویلپر کو بس یہ بتایا پڑے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، باقی کام لائبریری کا ہوگا۔ اس کے لیے سپیکٹرم recipes کا استعمال کرے گی۔ Recipes اصل میں پلگ انز کے ساتھ بنڈلز ہیں جو لائبریری استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر JPEG پلگ وہ سب recipes ہونگی جو اس قسم کی تصویروں کو پراسس کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola