اداکارو ماڈل احسن خان نے کہاہے کہ ترکی میں ڈرامہ سیریل ”الف“ کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ بہترین میزبان بھی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکار احسن خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں اداکارہ کبریٰ خان کےساتھ ڈرامہ سیریل ’الف ‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مجھے فرصت ملی تو میں استنبول کے بازاروں میں شاپنگ کرنے جاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ترکی کے لوگوں نے جس قدر محبت اور اپنایت کا اظہار کیا اس سے مجھے بڑی دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ترکی کے لوگ نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستان سے آئے لوگوں کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی بھی کرتے ہیں۔احسن خان نے کہا کہ مجھے ترکی کے صاف ستھرے ماحول نے بڑا متاثر کیا ہے۔
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola