اندرا گاندھی کی پوتی کی سیاست میں باقاعدہ انٹری

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پوتی پریانکا گاندھی نے سیاست میں باقاعدہ انٹری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس نے پریانکا کو ایسٹ اتر پردیش میں پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنادیا۔

کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں پریانکا گاندھی کو جنرل سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پریانکا فروری کے پہلے ہفتے میں عہدہ سنبھالیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارت میں عام انتخابات مئی میں ہونے ہیں۔ یہ فیصلہ عام انتخابات اور پر یانکا گاندھی کی مقبولیت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.