یوں تو جاپان کے نامور وڈیو گیمنگ کردار پیلے رنگ کے” پوکیمون“ ہر ایک کے پسندیدہ ہیں جنہیں جاپان میں پاکٹ مونسٹرز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے تاہم اب پوکیمون جاسوس کے روپ میں بھی جلوہ ہورہے ہیں۔جی ہاں ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم”پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو “کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھومتی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ڈرامے سے بھرپور یہ فلم 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola