سعودی عرب نے پہلا سیارہ خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے پہلا مواصلاتی  سیارہ رواں برس فروری میں خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے تعاون سے تیار ہونے والا پہلا مواصلاتی سیٹلائیٹ ایس جی ایس 1 مملکت کے مقامی وقت کے مطابق 5 فروری 2019 کو رات 11 بج کر 55 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شاہ عبد العزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی انجینیئرز اور امریکی ماہرین کی مشرکہ کوشش سے تیار ہونے والے سیارے کی روانگی کا دن تاریخی ہوگا‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں ممالک کے انجینیئرز نے مشترکہ کاوشوں سے اسے تیار کیا جبکہ سعودی ماہرین کو امریکی کمپنی نے اس کی تربیت بھی فراہم کی‘۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں سانس فرانسسکو میں واقع امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مصنوعی سیارے ’فوق ھام السحب‘ پر تاریخی الفاظ بھی تحریر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے سے سعودی عرب کو ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، انٹرنیٹ، مواصلات، ملٹری سیکیورٹی، آفت زدہ علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں ٹیلی کمیونیکشن کی ففراہمی میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کی روانگی اور اس کے سفر کی نگرانی اورآپریٹنگ سعودی ماہرین ہی کریں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی مارس سیارے پر اپنا مشن بھیجنے کا اعلان کردیا جو 14 جولائی سے 3 اگست 2020 تک اپنے سفر پر رہے گا اور وہاں سے پانی کے شواہد اکھٹے کرے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. tlovertonet کہتے ہیں

    Nice read, I just passed this onto a colleague who was doing some research on that. And he actually bought me lunch since I found it for him smile Therefore let me rephrase that: Thank you for lunch! "No one can wear a mask for very long.” by Seneca.

  2. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.