محمد بن سلمان 100عالمی دانشوروں میں شامل

امریکہ کے معرو ف مجلے فارن پالیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 100بین الاقوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ فارن پالیسی میگزین ہر سال عالمی دانشوروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ، شمالی کوریا کے صدر ، آسٹریا کے چانسلر ، امریکی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریا اوکازیوکوٹز، آئرلینڈ کے وزیراعظم جیسی شخصیات شامل ہیں۔ میگزین نے جو خارجہ پالیسی کے امور کا ماہر مانا جاتا ہے، توجہ دلائی کہ سعودی عرب اور اسکے ولی عہد کے خلاف کھڑے کئے گئے بحرانوں کے باوجود سعودی ولی عہد ، مملکت اور اسکے مستقبل کو روشن بنانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ وہ تیل پر انحصار ختم کرنے اور نئی نسلوں کے لئے مشرق وسطیٰ میں بہت کچھ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔فارن پالیسی میگزین کی فہرست میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ایتھوپیا کے وزیراعظم ، یورپی کونسل کے چیئرمین، سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی شامل ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.