اس سمارٹ مرر میں آگمنٹڈ رئیلٹی سے آپ خود کو بالوں کے مختلف انداز کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

پچھلے کچھ عرصے میں کئی کمپنیوں نے سمارٹ مرر متعارف کرائے ہیں۔ پینا سونک کا سمارٹ مرر  صارفین کی جلد کا تجزیہ  کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن یورپ کی ایک کمپنی CareOS نے اپنے سمارٹ مرر Artemisمیں گھریلو اور بیوٹی سیلون کی سب ضروریات کو ایک جگہ ہی جمع کر دیا ہے۔ اس سمارٹ مرر میں آگمنٹڈ رئیلٹی سے مختلف چیزیں جیسے بالوں کے مختلف انداز، بالوں کا رنگ میک اپ شروع کرنے سے پہلے ہی چیک کیے جا سکتے ہیں۔یہ سمارٹ مرر بیوٹی پراڈکٹس جیسے فیشل کریم وغیرہ سے بھی مربوط ہو سکتا ہے، صارفین کو ٹٹؤریل ویڈیو دکھا کر میک اپ کرنے کے طریقے سمجھا سکتا ہے۔
Artemis میں چہرہ شناسی کا ہی فیچر نہیں بلکہ اسے وائس کمانڈ سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ٹچ لیس انٹرفیس کی وجہ سے یہ میلا بھی نہیں ہوتا۔چہرے کی 3D تصاویر لینے کے لیے اس میں 4D Visualization  بھی  ہے.اس سمارٹ مرر میں بچوں کے لیے بھی کچھ زبردست فیچرز ہیں۔مصنوعی ذہانت، چہرہ شناسی اور سمارٹ لائٹنگ سے بچے دانتوں کو بہتر طور پر برش کر سکتے ہیں۔ یہ سمارٹ مرر بچوں کے دانت صاف کرنے کے عمل کو کھیل میں بدل دیتا ہے جہاں ٹھیک طریقے سے دانت صاف کرنے پر باقاعدہ سکور ملتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سمارٹ مرر کو صارفین کا ڈیٹا جمع کرنےاور ان کی جلد یا چہرے میں کسی خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ مرر اتنا ذہین ہے کہ اپنے سامنے موجود شخص کو پہچان سکے اس لیے اس کے جمع کیے ہوئے ڈیٹا کا غلط ہاتھوں میں پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے استعمال کرنے والے ہر شخص کا اپنا اکاؤنٹ ہوگا، جس سے وہ اپنی مرضی کا ریڈیو اسٹیشن سن سکتے ہیں، اپنا کیلنڈر دیکھ سکتے ہیں اور موسم کا حال جان سکتے ہیں
آپ فی الحال اس سمارٹ مرر کو نہیں خرید سکتے۔  کمپنی کو امید ہے کہ مختلف برانڈز ان کے سمارٹ مرر کو پسند کریں گےاور اپنی مصنوعات کے ساتھ اسے دنیا بھر میں گھروں اور کاروباری اداروں تک پہنچانے کے لیے اُن کے ساتھ کام کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

  2. tab macitentan کہتے ہیں

    macau buy macitentan without doctor ingresar plowshare buy macitentan canadian pharmacy – best price for macitentan [url=https://canadianpharmacymarket.com/buy-opsumit-usa.html]order opsumit generic[/url] furrow opsumit generic name

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.