کترینہ کیف کی دھواں دار بیٹنگ، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بلا ہاتھ میں تھامے دھواں دار بیٹنگ کرتے نظر آرہی ہیں، صارفین نے بے بی ڈول کے نئے انداز کو بہت پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کو کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اس دوران جارحانہ شارٹس اور دھواں دھار بیٹنگ کی۔
کترینہ نے خود کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو یہ ویڈیو دکھائیں اور کوئی تبصرہ کریں۔
اداکارہ کی بیٹنگ دیکھ کر انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی فرنچائزر پرینٹی زنٹا نے کہا کہ ’ہمیں آپ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ آپ کی بیٹنگ بہت اچھی ہے‘۔
قبل ازیں دبنگ خان نے بھی اپنی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری علی عباس ظفر کررہے ہیں ، فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
Email This Post
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola