اینیمیٹیڈ فلم”اگلی ڈولز”کانیا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "اگلی ڈولز”کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرKelly Asbury کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی بد شکل گڑیاؤں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں کوئی پیار نہیں کرتا۔
محبت کی طلبگار یہ ننھی کیوٹ گڑیائیں مستی اور شرارت میں مشغول دکھائی دے رہی ہیں جن کی شرارتیں دیکھنے والوں کوہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔
اس کامیڈی فلم کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارایما رابرٹ،نک جونز، گیبرئل اگلییسیاس سمیت کئی فنکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔یہ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola
Immerse yourself in a rich storyline and epic quests. Lucky Cola
Enter the realm of epic battles and quests! Hawkplay