روحیل حیات کی کوک سٹوڈیو میں 5 سال بعد واپسی‌

پاکستانی موسیقی کی جانی مانی شخصیت روحیل حیات جو 5 سال قبل ‘کوک سٹوڈیو’ کو خیر باد کہہ چکے تھے، نے اب دوبارہ اسکی رونق بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوڑ میں نامور گلوکار عاطف اسلم سمیت کئی موسیقار شامل تھے تاہم قرعہ روحیل کے نام ہی نکلا۔

ذوہیب قاضی اور علی حمزہ جنہوں نے اس شو کا 11 واں سیزن پروڈیوس کیا تھا، کوک سٹوڈیو کے نئے فارمیٹ، نو خیز گلوکاروں اور پروڈکشن ٹیم کے سبب پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔ معروف میوزیکل بینڈ سٹرنگز نے روحیل کے بعد کوک سٹوڈیو کی ذمہ داری اٹھائی تھی تاہم 10 ویں سیزن کے بعد اس بینڈ نے بھی ہاتھ اٹھا دیئے۔

کوکا کولا کی مارکیٹنگ حکمت عملی کے تحت شروع کیا گیا کوک سٹوڈیو موسیقی کے شائقین اور گلوکاروں کیلئے اہم پلیٹ فارم بن گیا تھا تاہم اب اس میں وہ کشش باقی نہیں رہی، شاید یہی المیہ روحیل حیات کی واپسی کا سبب بنا ہے۔

روحیل حیات نے 2014ء میں مسلسل 6 سیزن کرنے کے بعد شو کو بطور پروڈیوسر چھوڑا تاہم انھوں نے کمپنی کے ساتھ اپنا تعلق نہیں توڑا اور فروری 2017 تک میوزک کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران وہ کوک کی سسٹر برانڈ، سپرائٹ کیلئے نئی میوزک سیریز کی تیاری میں بھی مصروف رہے جو تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

کوک سٹوڈیو کے 11ویں سیزن پر شائقین کی جانب سے ہونے والی بے تحاشا تنقید کے بعد انتظامیہ بالآخر اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو گئی اور روحیل حیات کو دوبارہ پروڈیوسر بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی متعدد ذرائع نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Feel the rush of the game, right at your fingertips Lucky cola

  2. Luckycola کہتے ہیں

    Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    The adventure of a lifetime is just a click away! Hawkplay

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Uncover hidden treasures and secrets in our game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.