تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی پر از سرنو غور کیا جائے ‘ذوالقرنین حیدر کا وزیر ثقافت سے مطالبہ
سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے جو 34رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں بعض ایسے نام ہیں جن کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ منسٹر کو کس طرح گمراہ کیا گیا۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں شامل بعض ایسی اداکارائیں اور اداکار ہیں اگر وزیرموصوف انکے اسٹیج ڈرامے دیکھ لیں تو شاید ان کو تا حیات ڈرامے کیلئے بین کردیں۔
انہوں نے کہا کہ سچ بولنے کی روایت دم توڑ چکی ہے خوش آمد ی لوگوں کا سکہ ہر جگہ چل رہا ہے اور جن لوگوںنے بھی اسٹیج ڈرامہ ایڈوائزی کمیٹی کے ان ممبران کی نامزدگی کی سفارش کی جو ولگیرٹی اور بیہودہ جملے بازی اور فحاش رقص میں کوئی ثانی نہیں رکھتے وہ کبھی ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اداکاری کرنے والی اداکارہ کس طرح ڈرامے کی بہتری کی بات کرسکتی ہے ، اس کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی ۔ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ اس ایڈوائزری کمیٹی پر از سرنو غور کر کے اس میںصرف ڈرامہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ سینئر اداکاروں کو شامل کیا جائے ۔
Email This Post
From casual to competitive – we’ve got it all Lucky cola
Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola
Experience the best online fantasy game! Hawkplay
Battle powerful foes and claim your victory Hawkplay