فنانس بل سے کاروباری لاگت میں کمی آئیگی، اکانومی واچ

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ترمیمی فنانس بل کے نتیجے میں حکومت کی آمدنی میں سات ارب تک کی کمی واقع ہو گی مگر اس سے کئی کلیدی شعبوں کی کاروباری لاگت کم ہو جائے گی جس سے متعدد اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑے گا۔

ڈاکٹر مرتضی کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کو بین الاقوامی منڈی میں ترمیمی فنانس بل کے باعث قدم جمانے میں مدد ملے گی۔ ان اقدامات پر عمل درآمد چھ ماہ بعد ہو گا مگراس کے مثبت اثرات ابھی سے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور کئی بڑے بزنس گروپ سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

صدر اکانومی واچ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ریفنڈ کے متعلق برآمد کنندگان کی شکایات کا ازالہ، گیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں سمیت زرعی شعبے کی لاگت کم جبکہ شمسی توانائی، بینکنگ، ہاؤسنگ، ایس ایم ای، آٹو موبائل اور دیگر شعبے تیزی سے ترقی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کے ذمہ چار سو ارب کا جی آئی ڈی سی واجب الادا ہے اور اگر وہ اس میں کمی کے بعد ادائیگی کرتے ہیں تو حکومت موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس ختم کر دے کیونکہ اس کا ملکی ترقی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے پھیلاؤ سے براہ راست تعلق ہے۔ ترمیمی فنانس بل میں نان فائلرز کو بھی سہولت دی گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

6 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Feel the rush of the game, right at your fingertips Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory as you rise through the ranks. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Step into the VIP lounge for exclusive rewards! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Engage in epic quests and legendary battles! Hawkplay

  5. Hawkplay کہتے ہیں

    The battle for supremacy begins now in our online game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.