ای سی سی اجلاس، گندم برآمد کرنے کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی نے اس اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گندم اور اس سے تیار اشیاء بھی برآمد کی جاسکیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کو 200 ارب روپے کے بانڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو پن بجلی کا خالص منافع بھی ادا کیا جائے گا۔
Email This Post
Football is a competitive game where athletes create art on the pitch!!! Want to know more about the site? visit here —>> football betting reviews
Feel the rush of the game, right at your fingertips Lucky cola
Unlock new powers and enhance your skills! Hawkplay
Adventure, action, and excitement in every corner Hawkplay