سام سنگ نے Infinity-V ڈسپلے اور وائیڈ کیمرا کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایم 10 اور ایم 20 متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے  بھارت میں اپنی نئی مڈ رینج لائن اپ کے  پہلے دو سمارٹ فون گلیکسی ایم 10 اور گلیکسی ایم 20 متعارف کرائے ہیں۔ان دونوں سمارٹ فونز میں Infinity-V سکرین، بیک پر 13 میگا پکسل کا ریگولر  اور 5 میگا پکسل کے  الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے، ڈوئل سم اور فیس انلاک فیچرز ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایم 20

گلیکسی ایم 20 کا ڈسپلے 6.3 انچ 2340x1080px IPS LCD ہے۔اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں 8MP f/2.0 کا سیلفی کیمرہ ہے جو فیس انلاک کے لیے بھی کام آتا ہے۔ فون کی بیک پر 13MP f/1.9 پرائمری اور 5MP f/2.2 وائیڈ اینگل کیمرہ کے ساتھ فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔
گلیکسی ایم 20 میں سام سنگ کا ہی ایگزینوس 7904 (14nm, 4x Cortex-A73 @ 1.8GHz اور  4x Cortex-A53 @ 1.8GHz) چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔


گلیکسی ایم 20 کا ایک زبردست فیچر 15Wوائرڈ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔گلیکسی ایم 20 میں Samsung Experience 9.5 کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ہائبریڈ ڈوئل سم سلاٹ ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایم 10
سام سنگ گلیکسی ایم 10 کا ڈسپلے 6.2 انچ ایل سی ڈی ہے۔ اس کی ریزولوشن کچھ کم یعنی 1520×720 پکسل ہے۔اس کے Infinity-V ڈسپلے کی نوچ میں 5MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سکینر نہیں ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ ایم 20 کی طرح ہی 13 میگا پکسل ریگولر اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے۔ اس فون میں ایگزینوس 7870 (14nm 8x Cortex-A53 @ 1.6GHz) چپ سیٹ، 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔
گلیکسی ایم 10 میں ریگولر چارجنگ کے ساتھ 3430 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ دونوں فون ایمزون انڈیا اور سام سنگ کے اپنے سٹور پر دستیاب ہونگے۔ گلیکسی ایم 20 کے 3 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 11 ہزار بھارتی روپے یا 135 یورو اور 4 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 13 ہزار بھارتی روپے یا 160 یورو ہے۔
گلیکسی ایم 10 کے 2 جی بی ماڈل کی قیمت 8 ہزار بھارتی روپے یا 100 یورو اور 3 جی بی ماڈل کی قیمت 9 ہزار بھارتی روپے یا 110 یورو ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کی فراہمی کا اغاز 5 فروری سے ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Lucky Cola کہتے ہیں

    Discover hidden gems and classic favorites. Lucky Cola

  2. Hawkplay کہتے ہیں

    Explore, conquer, and thrive in our online world! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.