پوپ فرانسس کی یمن میں انسانی بحران کو ختم کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ یمن مشن کے سربراہ کی نگرانی میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد سویڈن میں کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے جبکہ دوسری طرف مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے یمن کے انسانی بحران کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ یمن مشن کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کمارٹ کی سربراہی میں سویڈن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے یمن حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سویڈن معاہدے میں فریقین نے ساحلی شہر حدیدہ میں جنگ بندی، فوجی انخلا اور انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ دوسری طرف عرب ممالک کے دورے پر آئے مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ یمن میں انسانی بحران کو ہنگامی طور پر ختم کیا جائے۔
Email This Post
Explore, compete, dominate – all in one place. Lucky Cola
Conquer enemies and build your empire! Hawkplay