اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام، سعودی ریال اور اماراتی درہم مہنگے ہوگئے
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اوریوروکی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.00روپے اورقیمت فروخت138.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں25پیسے کی کمی اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت159.25روپے سے گھٹ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید179.75روپے سے بڑھ کر180.00 اورقیمت فروخت181.25روپے سے بڑھ کر181.50روپے ہوگئی۔
Email This Post
Your adventure starts now: Join the ultimate online game! Hawkplay
I was reading through some of your posts on this site and I think this web site is very informative!
Keep on posting.Raise your business