تیل کی تجارت کے لیے سمندروں کی سیکیورٹی ضروری ہے

کمانڈر کراچی وائس ایڈ مرل آصف خالق کا میری ٹائم انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب

پاک بحریہ کی میزبان میں چھٹی کثیر الاقوامی مشق امن کاآج تیسرا دن ہے ، اسی سلسلے میں کمانڈر کراچی وائس ایڈ مرل آصف خالق نے میری ٹائم انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن مشقوں کےسلسلے میں منعقدہ میری ٹائم انٹرنیشنل کانفرنس جاری ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر سے نیول حکام پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مختلف یونی ورسٹیوں کے طالب علم بھی کانفرنس مین شرکت کررہے ہیں ۔گزشتہ روز صدر مملکت نے اس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا تھا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل آصف خالق کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو بحرِ ہند میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ دنیا کاتیسرا بڑا سمندر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی 60 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے۔ جس کے لیے سیکیورٹی ضروری ہے۔بحر ہند میں دہشت گردی ،اسمگلنگ سمیت سمندری ماحولیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے جبکہ بحری قذاقوں کے حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ سمیت چھوٹے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پر کافی قابو پایا ہے مگر دنیا کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کمانڈر کراچی کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ریڈار سسٹم کی مدد سے جرائم کی روک تھام کے لیے کوششیں کررہی ہیں جبکہ آبی آلودگی کی روک تھام کےلیے بھی کام کررہے ہیں۔پاکستان نیوی جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والی مشقوں میں 151 ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان ان مشقوں میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان نیوی نے ہمیشہ قدرتی آفات میں دنیا بھر میں ریسیکو کے عمل میں حصہ لیا ہے

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.