امریکا میں46ویں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد

امریکی شہر اٹلانٹک میں46ویں سالانہ کلاسک کار شوکا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد کار شو میں شرکاء نے1935کے بعد تیار کی گئی 700سے زائدکلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی ۔3 روز تک جاری رہنے والے امریکا کے سب سے بڑے اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقدہونے والے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.