سعودی سرمایہ کاری ملکی معیشت میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، معاشی ماہرین
معاشیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں پندرہ سے بیس ارب کی سرمایہ کاری کررہا ہے یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔
پاکستانی اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر رکھوانے اور تین ارب ڈالر کے ادھار تیل کے بعد سعودی عرب پاکستان کے لیے پھر مددگار ہے سعودی ولی عہد کےدورے سے سرمایہ کاری کا نیا دروازہ کھل جائے گا۔
اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قلیل اور طویل دونوں مدتوں کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان آرہا ہے، اس سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پندرہ سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے، گوادر میں آئل ریفائنری کے علاوہ بھی سعودی عرب کئی شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔
سعودی سرمایہ کار قلیل اور طویل مدت کے لیے آئے ہیں۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان پر سعودی اعتماد کی دلیل ہے، موجودہ حکومت نہ صرف بڑی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہورہی ہے بلکہ پاکستان خلیج کے معاملات میں پھر اہم ہوگیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.