برسلز میں لائٹ فیسٹیول کی رنگینیاں

بیلجیئم کے دار الحکومت برسلزمیں ر نگا رنگ لائٹ فیسٹیو ل2019 کاانعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹیول میں ہزاروں برقی قمقموں سے سجائی گئی شہر کی بلند و بالا شاہکارعمارتیں ، رات ہوتے ہی جگمگا اُٹھتی ہیں۔

لائٹ فیسٹیول کی رنگینیاں اور دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا ۔

4 روزپر مشتمل اس لائٹ فیسٹیول میں روزانہ رات5 گھنٹوں تک شہر کی مختلف عمارتیں لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں ہوتینظر آئیں۔

درجنوں آرٹ کے نمونے بھی اس فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

فیسٹیول کی رنگینیاں دیکھنے کے لیے لوگوںکی بڑی تعداد نے میلے شرکت کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.