مذہبی و سماجی تنظیم کے وفد کا جاپانی وزارت خارجہ کا دورہ

جاپان کی معروف مذہبی ،سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیم اسلامک سوسائٹی جاپان کے صدر رئیس صدیقی اور انٹرنیشنل اسلامک سینٹر جاپان کے چیئرمین عبدالرحمان صدیقی اور انسانی حقوق کے علمبردار انعام الحق نے مشترکہ وفد کی صورت میں جاپان کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

وفد نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے شہریوں کے خلاف غیرانسانی سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کے بہیمانہ استعمال کے خلاف تحریری یادداشت جمع کرائی ہے۔

 یادداشت میں جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور عالمی برادری پر بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباؤ ڈالے۔

یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاپان بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات پر بھی نظر ثانی کرے۔

دوسری جانب جاپان سے پاکستان میں جمہوری حکومت کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور نئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوسکے اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوسکے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.