ہائیر پاکستان نے ایکسپو سنٹر کراچی میں ہونے والی ایچ وی اے سی آر کا میلہ لوٹ لیا
ہائیر پاکستان نے اپنی جدید ایجادات اور لازوال ٹیکنالوجی کی بدولت کراچی کے ایکسپو سنٹر میں ہونے والی ایچ وی اے سی آر کا میلہ لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 سے 15 فروری 2019 تک ایکسپو سنٹر کراچی میں 26 ویں پاکستان ہیٹنگ وینٹی لیشن ایئر کنڈیشنگ اینڈ ریفریجریشن (ایچ وی اے سی آر ) کی سالانہ ایکسپو منعقد ہوئی۔ اس ایکسپو کا انعقاد ایچ وی اے سی آر پاکستان اور امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشنگ انجینئرز ( اے ایس ایچ آر اے ای) نے کیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ایچ وی اے سی آر نمائش ہوتی ہے جو ہر سال اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں منعقد کی جاتی ہے، یہ نمائش مشرق وسطیٰ میں بھی اپنی مقبولیت کے باعث سب سے بڑی ایکسپو بنتی جارہی ہے۔
ماہرین نے ہائیر کی سب سے اہم پراڈکٹ ’ایم آر وی فائیو‘ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس میں وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے جو’ او یو ڈیز‘ اور’ آئی یو ڈیز‘ ، اور مختلف ’آئی یوڈیز‘ کے مابین رابطہ پیدا کرسکتا ہے، اس کو انسٹال کرنا اور اس کی دیکھ بھال انتہائی سادہ ہے۔اسی طرح ایم آر وی فائیو مین سنگل موڈیول ہے جو 26 یا اس سے زائد ہارس پاور کا ہے۔
ہائیر کا یہ سسٹم پاکستان بھر میں پذیرائی کی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے اور لوگ اس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اس بھروسے کی واضح مثال کھاڈی ہے۔ خواتین کے کپڑوں کے برانڈ کھاڈی نے کراچی میں اپنے سٹور میں ایم آر وی 5 کے 80 یونٹ لگا رکھے ہیں جو گاہکوں کو فرحت بخشتے ہیں۔
ہائیر نے دوسرے سیکٹرز جن میں ایمار گیگا، بخت ٹاور، پاور سیمنٹ ، سپار کراچی شامل ہیں میں ایم آر وی 5 کے یونٹس لگائے ہیں۔ اگر میڈیکل کے شعبے کی بات کی جائے تو کراچی کے میمن میڈیکل کمپلیکس اور ضیاءالدین ہسپتال میں بھی ہائیر کا یہی سسٹم انسٹال ہے۔
کراچی کے علاوہ بھی ہائیر نے پاکستان بھر میں مختلف پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں، جن میں سنٹورس مال اسلام آباد، گلبرگ گرین ہیڈ آفس، انٹرلوپ فیصل آباد، ہائی ٹین مارٹ حیدرآباد جم، جان مال کوئٹہ، ہیر ٹرانسپلانٹ کلینک، حمید لطیف ہسپتال لاہور سمیت دوسرے ادارے شامل ہیں۔
ہائیر نے نمائش میں اپنی لازوال ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے ذریعے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرکے ثابت کردیا کہ ہائیر اپنے مقابلے میں موجود برانڈز میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.