آسکر ایوارڈکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں : کھانے کا مینو بھی فائنل
ہالی و وڈکے سب سے بڑے اور معتبر’آسکر ایوارڈ‘کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر 91ویں کی تقریب (آج) اتوار 24 فروری کو کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے سلسلے میں ’ ڈولبے تھیٹر‘ میں ریڈ کارپٹ بھی سجا دیا گیا ہے۔ایوارڈ کی تزئین آرائش کیساتھ ساتھ تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے سٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں،اس ایوارڈ فنکشن کے کھانے کا مینوبھی فائنل ہوچکا ہے۔25سال سے آسکر ایوارڈز کی تقریبات میں مزے مزے کے کھانے تیار کرنیوالے آسٹرین نژاد امریکی شیف وولف گینگ پک نے بھیاپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ تقریب میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.