مصطفی ہمدانی صدر پنجاب بینک کی دوڑ میں شامل ، انتظامیہ بھی ٹارگٹ کے حصول کیلئے سرگرم ہوگئی

پنجاب بینک کے گروپ کارپوریٹ ہیڈ مصطفی ہمدانی بھی صدر پنجاب بینک بننے کےلئے دوڑ میں آ گئے، بینک کی موجودہ انتظامیہ صدر بنوانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بینک کے گروپ کارپوریٹ ہیڈ مصطفی ہمدانی بھی صدر پنجاب بینک بننے کےلئے دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں، وزارت خزانہ نے بنکرز عدنان غنی، طالب رضوی اور غالب اسمعیل کے نام شارٹ لسٹ کئے تھے ذرائع کے مطابق عدنان غنی کے چیئرمین زرعی ترقیاتی بنک بننے کے بعد فہرست میں پانچویں نمبر پر آنیوالے مصطفی ہمدانی کو صدر بنوانے کےلئے بینک کی موجودہ انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ موجودہ اور سابقہ انتظامیہ پر نیب تحقیقات چل رہی ہیں اور ان کے لیے متحرک ہونے کا مقصدان انکوائریوں سے نجات پانا بھی ہے ۔

 واضح رہے کہ انٹرویو پینل نے مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والے نو امیدوار بینکرزکو انٹرویو کے لئے بلوایا تھاانٹرویو پینل نے ضیاءاعجاز، مبشر مقبول، طالب رضوی،مصطفی ہمدانی،عدنان غنی، حسن رضا،علی ماہون،غالب اسمعیل اور نشتر اعظم کے انٹرویو کئے تھے،با خبر ذرائع کے مطابق انٹرویو لسٹ میں مصطفی ہمدانی کا پانچواں نمبر تھا جنہیں چوتھے نمبر پر لانے کے لئے بنک کی موجودہ اور سابقہ انتظامیہ لابنگ کررہی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.