ایچ ڈی آر 10 پلس اور الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ گلیکسی ایس سیریز متعارف کرا دی گئی

سام سنگ گلیکسی کو 10 سال ہو گئے ہیں۔ ان دس سالوں میں سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز  میں نت نئی اختراعات کر کےا نہیں بہتر ین بنایا ہے۔ اپنے گلیکسی ایس فلیگ شپس میں سام سنگ نے ہمیشہ ہی  کچھ ایسے فیچرز شامل کیے ہیں، جو اس سےپہلے کسی سمارٹ فون میں شامل نہیں تھے۔ اس سال گلیکسی  ایس 10 سیریز کےسمارٹ فون متعارف کراتے ہوئے بھی سام سنگ نے کچھ ایسے ہی فیچر متعارف کرائے ہیں۔اب سام سنگ نے سپر ایمولیڈ (Super AMOLED) کا جانشین  ڈائنامک ایمولیڈ (Dynamic AMOLED) اور  ایچ ڈی  آر 10 پلس (HDR10+) سے مطابقت رکھنے والا  ڈسپلے   متعارف کرایا ہے۔ تیز رفتار وائرلیس چارجنگ کے لیے سام سنگ نے ایس 10 سیریز کے تینوں سمارٹ فونز میں وائرلیس پاور شیئر(Wireless PowerShare) فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ سام سنگ کا ریورس وائرلیس چارجنگ فیچر ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.