لاہور میں یکے بعد دیگرے دو کامیاب کار میلوں کے بعد PakWheels.com وفاقی دارلحکومت میں جادو جگانے کو تیار
لاہور میں یکے بعد دیگرے دو کامیاب کار میلوں کے بعد PakWheels.com اب دارالحکومت میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے – تو اپنے کیلنڈر پر 24 فروری 2019ء کی تاریخ پر نشان لگا لیں، جب 2F2F، لیک ویو پارک میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک پاک ویلز کار میلہ اسلام آباد منعقد ہوگا۔
پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ ہے لیکن جینوئن استعمال شدہ گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے میں کئی لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ اس کو سراہتے ہوئے PakWheels.com خرید و فروخت کے ایک غیر معمولی تجربے کے لیے خریدار اور فروخت کرنے والوں کو ایک چھت تلے لا رہا ہے۔ پاک ویلز کار میلہ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم ہے۔
فروخت کنندگان کے لیے
یہ پروگرام تکنیکی ماہرین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے جدید ترین آلات کی مدد سے جامع معائنہ کرنے کے بعد گاڑیوں کو سرٹیفائیڈ قرار دیتا ہے۔ اگر گاڑی درآمد کردہ ہو تو پاک ویلز آکشن شیٹ کی تصدیق بھی کرتا ہے۔
مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اس کار میلے میں بڑی تعداد میں انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اس لیے 24 فروری 2019ء کو اپنی آمد یقینی بنائیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.