ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی عالمی نمائش آئیگا ٹیکس پاکستان 26فروری سے شروع ہو گی
چین، جرمنی، جاپان، امریکہ سوئٹزر لینڈ، فرانس، بلجیم، آسٹریا،کوریا، برطانیہ، سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہونگے
ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی 12ویں عالمی نمائش آئیگا ٹیکس پاکستان 26فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جو تین روز تک جاری رہے گی ۔اس نمائش کا شمار جنوبی ایشیا میں ہونے والی ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی بڑی نمائشوں میں ہوتا ہے جس میں 30 سے زائد ممالک جدید ٹیکنالوجی اور صنعت میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کریں گے۔نمائش میں چین، جرمنی، جاپان، سوئٹزر لینڈ، فرانس، بلجیم، آسٹریا،کوریا، برطانیہ، امریکہ، برازیل، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے سینکڑوں نمائندے شرکت کریں گے۔نمائش میں ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کے درجنوں سٹالز لگائے جائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.