ایران کا آبدوز سے کروز میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

ایران نے آبدوز سے کروز میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔یہ تجربہ ایرانی بحریہ نے سالانہ بڑی بحری مشقوں کے دوران قادر کلاس سب میرین سے اینٹی سرفیس کروز میزائل فائر کرکے کیا۔ایرانی بحریہ نے آبدوزسے اینٹی سرفیس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری مشقوں کے دوران کیا۔ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تین آبدوزیں کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، آبدوز سے تارپیڈو حملے کی نسبت کروز میزائل حملے کی دشمن فورسز نشاندہی نہیں کر سکتیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.